۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق

حوزہ / آیت اللہ مدرسی نے مختلف معاشرتی کاموں میں کوشش ، معیشت اور زراعت کی طرف توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے عراقی دینی علماء سے  عراق کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے کربلا معلیٰ میں منعقد ہونے والے جشن میلاد النبی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم مبعوث ہوئے تاکہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا جا سکے ، ہمیں اپنی زندگیوں کو ان کے طرز زندگی کے مطابق گزارنا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ایسی شخصیت کے لئے جمع ہوتے ہیں جس نے خدا کے لئے اپنی جان قربان کردی ہے ۔ دین اور رسالت الہی کی خدمت کے لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود کو مشکلات میں ڈال دیا اور اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

حوزہ علمیہ کو اسوہ حسنہ ہونا چاہیے

آیت اللہ مدرسی نے حوزہ علمیہ کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ کو امت کی قیادت کے فرائض سرانجام دینا چاہیے اور اسی طرح حوزہ علمیہ سے نیکیوں کی خوشخبری دینے کے بجائے ، اچھے کاموں میں اسوہ حسنہ بننے کا مطالبہ کیا۔
ممتاز شیعہ عالم دین نے زور دے کر کہا کہ ہمارے اخلاق ، طرز عمل اور مؤقف رسول اکرم (ص) کی سیرت و آداب کے مطابق ہونا چاہئے۔

عراق کو ایک متفقہ وحدت و اتحاد اور شناخت کی ضرورت ہے

آیت اللہ مدرسی نے عراق کو ایک متفقہ وحدت و اتحاد اور شناخت کی ضرورت ہے، پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی عراقی فورسز سے ایک مرکز بننے کا مطالبہ کیا ہے جہاں متفقہ قومی شناخت کے دائرہ کار میں موجود تمام رجحانات اکٹھے ہوجائیں۔یہ حکومت اور متعلقہ وزارتوں کی ذمہ داری ہے۔

عراقی دینی علماء کرام عراق کی قیادت کریں

انہوں نے معاشروں سے کام کرنے اور کوشش کرنے کی دعوت پر زور دیا اور معیشت ، زراعت ، نئی سوچ اور جدت کی طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیا اور آخر میں عراقی دینی علماء کو بہتر مستقبل کیلئے عراق کی قیادت سنبھالنے کی دعوت دی اور کہا کہ یہ ہمارا فرض اور ہماری ذمہ داری ہے اور کوئی دوسرا ہماری جگہ نہیں آئے گا لہذا ذمہ داریوں کو قبول کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .